صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ازبکستان میں پاکستان کے نامزد سفیر سید علی اسد گیلانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی
صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ازبکستان میں پاکستان کے نامزد سفیر سید علی اسد گیلانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں صدر مملکت نے سیاست، تجارت، معیشت اور ثقافت سمیت باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں ازبکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید تقویت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے علاوہ ازبکستان میں پاکستانی تیار شدہ مصنوعات ،دوائیں اور خدمات کی برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور ازبکستان كے ساتھ ثقافتی روابط کو تقویت دینے کے لئے بھی کام کیا جائے۔