ڈسکہ شہرسے گدی نشینی اورجانشینی کی سیاست کاجنازہ نکل گیا۔فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کے بجائے ہمیشہ سلیکشن پرتوجہ دی، ڈسکہ شہرسے گدی نشینی اورجانشینی کی سیاست کاجنازہ نکل گیا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آفس میں (ن )لیگ نے پینترے بدلے، وزیرآباد،نوشہرہ میں ن لیگ کوالیکشن صاف شفاف دکھائی دیا، ڈسکہ میں ہارنے پر(ن) لیگ کوالیکشن دھاندلی زدہ لگا، جرائم پیشہ افرادکی پشت پناہی کے باوجود(ن) لیگ کوڈسکہ میں شکست ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازنے ڈسکہ میں جیت کاٹویٹ کیا،دھاندلی کاذکرتک نہیں کیا، ڈسکہ شہرسے گدی نشینی اورجانشینی کی سیاست کاجنازہ نکل گیا۔ان کے اندرظرف ،جرات ہے نہ اخلاقی ہمت، ڈسکہ الیکشن پر(ن) لیگ کی امیدوں پرپانی پھرگیا، ڈسکہ کے عوام نے ن لیگ کوتاریخی دھول چٹادی۔