پی ایس ایل کا سفر ادھورا چھوڑنے پر کرس گیل افسردہ
کراچی: ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چاہنے والوں کو افسردہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سُپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل پی ایس ایل ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے، جارح مزاج بیٹسمین نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ پورا پی ایس ایل کھیلتے اور ہر میچ میں چھائے رہتے۔ کرس گیل نے میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں نے ویسٹ انڈیز ٹیم کے لئے اپنا نام واقعتا پیش کیا تھا، میرا اصل مقصد پاکستان آکر کر پی ایس ایل کھیلنا تھا تاکہ پاکستانی مداحوں کو اپنی کرکٹ سے زیادہ محظوظ کرسکوں۔ مگر بدقسمتی سے نیشنل ڈیوٹی آڑے آگئی، میں پرامید ہوں کہ ابھی کوئٹہ ٹیم کی بہت کرکٹ باقی ہے، اور ہم لاہور میں دوسرے راؤنڈ تک جائیں گے اور میں وہاں کا دورہ کرونگا۔