شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے دہشتگرد حسن سجناں کو ہلاک کردیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے۔ آپریشن دہشتگردوں کی میرعلی میں موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر حسن عرف سجناں ہلاک ہو گیا ہے۔افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے میر علی شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دہشتگرد کمانڈر حسن عرف سجناں ہلاک دیا ۔دہشتگرد کمانڈر حسن عرف سجناں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان حافظ گل بہادر گروپ سے ہے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کمانڈر گزشتہ روز چار خواتین کارکنان کے قتل میں ملوث تھا۔دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، شہریوں کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں میں بھی ملوث تھا۔دہشتگرد دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے حملوں، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری میں بھی ملوث تھا۔