کرپشن پکڑنے گئے تھے 45 لاکھ دے کر جان چھڑوائی: مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ کو لندن فلیٹس کے بارے میں سوال اٹھانے اور پھر عدالت سے بھاگ جانے پر نواز شریف کے وکلاء کو 45 لاکھ روپے ادا کرنے پڑے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نے کہا کہ براڈشیٹ تو اپنے جھوٹے الزامات پر عدالت میں عزت افزائی کروا چکی ہے ۔کرپشن پکڑنے گئے تھے 45لاکھ دے کر جان چھڑوائی ۔ الزام تراش،جھوٹوں کے ٹولے کے منہ پر ایک اور زناٹے دار طمانچہ ہے ۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ابھی ان لوگوں کا احتساب باقی ہے جو پاکستانی عوام کا پیسا اپنی ذاتی انا کی جنگ میں جھونکتے رہے۔جو چھپ چھپ کہ براڈشیٹ والوں کو ملتے تھے اور اپنا حصہ مانگتے تھے ۔