پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر فیصل واڈا کے کے خلاف اپیل مسترد

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر فیصل واڈا کے کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر اپیل مسترد کردی۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس فیصل آغا کی سربراہی میں الیکشن ٹریبونل نے اپیلوں پر سماعت کی اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما ایڈووکیٹ قادر خان مندوخیل کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کو رد کردیا۔