سرفراز احمد میچ کے دوران باربار شدید غصے میں کیوں آۓ ؟

کراچی : پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد گزشتہ روز ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کافی برہم دکھائی دیے، جس کا اظہار میچ کے دوران ان کے رویے میں دیکھا گیا۔کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد باؤلرز کی کارکردگی سے سخت نالاں نظر آئے، جب جب باؤلرز کو چھکا یا چوکہ لگا سرفراز نے غصہ کیا۔ گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں بھی ان کا یہی طرز عمل دیکھنے میں آیا، جسے لاہور قلندرز نے19ویں اوور میں باآسانی جیت لیا۔میچ میں شکست پر کپتان سرفراز احمد غصے میں آگئے، ان کا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے کوچ معین خان کو آنا پڑا، ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے بعد گراؤنڈ سے باہر جاتے ہوئے انہوں نے محمد حفیظ سے ہاتھ بھی نہیں ملایا۔