ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ نئی ریاستوں کے ساتھ معاہدے کے تحت امن فوج تعینات ہو گی۔واضح رہے کہ روس نے گزشتہ روز یوکرین کے دو علاقوں کو آزاد ریاستوں کے طور پر قبول کرنے کا اعلان کیا تھا اور صدر نے اس ضمن میں باقاعدہ حکمنامہ بھی جاری کردیا تھا۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے واضح طور پر کہا کہ اسلحے سے لیس روس مخالف یوکرین قابل قبول نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یو کرین کی نیٹو ممبر شپ سے روس کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گا۔صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ ہم نسل کشی کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منسلک معاہدے کو روس کے فیصلے سے بہت پہلے ہی ختم کردیا گیا تھا۔