اسلام آباد : قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 20 انکوائریز کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں سابق ڈائریکٹر پاکستان ریلویز محمد اشفاق خان ،محکمہ جنگلات خیبرپختونخواہ اور رکن بلوچستان اسمبلی گوہرام بگٹی سمیت دیگر شامل ہیں۔چئیرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ نیب ”احتساب سب کیلئے“کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے ۔ میگا کرپشن کے مقدمات منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس، آمدن سے زائد اثاثے سمیت دیگر ملزمان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔
نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، 20 انکوائریز کی منظوری
Feb 23, 2022 | 19:41