امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں شدید برفباری، نظام زندگی متاثر

امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی متاثر ہوگئی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں برفانی طوفان کاسامنا کرنے والی ریاستوں میں2 کروڑ شہری آباد ہیں۔ کیلی فورنیا میں برفانی طوفان سے ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں جب کہ ریاست میں برفانی طوفان سے ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔منی سوٹا، وسکونسن اور ڈکوٹا میں برفانی طوفان کی وجہ سے سکول سمیت سرکاری دفاتر بند ہوگئے ۔