آئی ایم ایف کاحکومت سے مانیٹری پالیسی میں سختی کرنے پر اصرار

آئی ایم ایف نے مانیٹری پالیسی میں سختی کرنے پر اصرار کیا ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ روز ورچوئل میٹنگ ہوئی جس کے بعد پاکستان کی اسٹاف لیول معاہدے کی تکمیل کے لیے کوششیں ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو پیشگی اقدامات سے آگاہ کیا، پاکستان نے دوست ملکوں کی فنانسنگ پر بھی بریفنگ دی، چین کے ساتھ ری فنانسنگ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کو چین کے 700ملین ڈالر کے ری فنانسنگ فیصلے سے آگاہ کیا گیا اور متحدہ عرب امارات سے 1.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یو اے ای اور قطر کی اسٹاک مارکیٹ میں حصص کے ذریعے فنانسنگ سے آگاہ کیا گیا۔پاکستان نے جون تک زرمبادلہ کے ذخائر کے اہداف کی حکمت عملی بھی پیش کی۔