جیل بھرو تحریک:گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ

انتظامیہ نے جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔انتظامیہ نے جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتار پی ٹی آئی رہنما ئوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ شاہ محمود قریشی ، اسد عمر سمیت دیگر رہنمائوں کو دوسرے اضلاع منتقل کیا جائے گا۔کارکنوں کو ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر سمیت دیگر جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔لاہور کی جیلوں میں گنجائش کم ہونے کی وجہ سے قیدیوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔پولیس کی سخت سکیورٹی میں کارکنوں کو لے جایا جائے گا۔دوسری جانب نگران وزیر جیل خانہ جات خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے قیدیوں کی خاطر تواضع کریں گے۔ایک شخص ہو یا ایک ہزار ،عدالت کا حکم آئے تو ہمارا بندوبست مکمل ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے قیدی بے فکر ہوکر آئیں، تحریک کے قیدیوں کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔