الیکشن سے خوفزدہ نہیں، وفاقی اور صوبائی انتخابات اکٹھے ہونے چاہئیں، رانا ثنا اللہ

سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ن لیگ مریم نواز کی قیادت میں انتخابی مہم کا آغاز کر چکی ہے، ہم الیکشن میں اس فتنے کو شکست دیں گے، الیکشن سے خوفزدہ ہیں نہ پیچھے ہٹے ہیں، ن لیگ پنجاب میں حکومت بنائے گی، ن لیگ کی قیادت عوام میں جانے سےنہیں گھبراتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات کی ضرورت ہے، ہم چاہتے ہیں انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے، ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، ن لیگ نےعدلیہ کی آزادی کے لیے تحریک چلائی، لانگ مارچ کیا، عدلیہ کو آزادی ن لیگ کے لانگ مارچ کے نتیجے میں ملی، ہم نےعدلیہ کی بحالی کیلئے جدوجہد کی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ انتخابات میں مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ایسے الیکشن ہونے چاہئیں کہ نتائج پوری قوم تسلیم کرے، ملک میں مشکلات کی وجہ فتنہ خان کی پالیسی ہے، ملک معاشی طور پر پیچھے جا رہا ہے، ملک میں آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتےہیں۔