اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی: پاکستان سپر لیگ 8 کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔پاکستان سپر لیگ 8 کے پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی تیسرے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 5 ویں نمبر پر ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ ان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔بابر اعظم نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنی بیٹنگ کو انجوائے کرتا ہوں. اسلام آباد یونائیٹڈ کو 200 تک کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔