غلام محمود ڈوگر کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس، خدمات پنجاب حکومت کے سپرد

معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کے بعد وفاق کی جانب سے غلام محمود ڈوگر کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد واپس کر دی گئیں، وہ سی سی پی او لاہور تعینات نہیں ہوئے، غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور تعینات کرنے کیلئے پنجاب حکومت نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ واضح رہے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے لاہور میں جرائم پر قابو نہ پانے کی وجہ سے جنوری 2021 میں عمر شیخ کی جگہ غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور تعینات کیا تھا، پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی مختصر حکومت آنے کے بعد وفاق نے انہیں عہدے سے ہٹا دیا۔