ووٹرز لسٹوں کی تکمیل مئی کے وسط تک ممکن ہے الیکشن کمیشن ایک آزاد آئینی ادارہ ہے اس کے اختیارات کا احترام کیا جانا چاہیے۔ چیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھاکہ تمام اداروں کو الیکشن کمیشن کی آئینی حیثیت کا حترام کرنا چاہئیے۔ انہوں نے بتایا کہ ووٹرزلسٹوں کے حوالے سے متعلقہ فریقین سے مشاورت جاری ہے تاہم اس کی تکمیل تیئس فروری تک ممکن نہیں البتہ مئی دوہزار بارہ تک فہرستیں مکمل کر لی جائیں گی۔اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین، مشاہد حسین سید، مولانا فضل الرحمان،اقبال ظفر جھگڑا، نیر حسین بخاری، لیاقت بلوچ اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔