شمالی وزیرستان کے علاقہ دیگاں اور محمد خیل میں دو ڈرون حملوں میں پانچ افراد جاں بحق ۔
امریکی جاسوس طیارے نے دیگاں کے علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دوسرا حملہ محمد خیل کے میں ایک گھر پر کیا گیا جہاں تین افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔حملوں کے بعد جاسوس طیاروں نے کافی دیرتک نچلی پروازوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے باعث علاقے کے عوام خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔یاد رہے کہ دو ماہ کے تعطل کے بعد ڈرون حملوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے اور یہ رواں سال کا چوتھا ڈرون حملہ ہے۔