جلد از جلد انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے،اگر بوگس لسٹوں پر الیکشن کروایا گیا تو اس کو عوامی مقبوليت حاصل نہیں ہوگی۔ فضل الرحمان

جے یو آئی کے امیرمولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جلد از جلد انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے،اگر بوگس لسٹوں پر الیکشن کروایا گیا تو اس کو عوامی مقبوليت حاصل نہیں ہوگی. الیکشن کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پرانی ووٹر لسٹوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد بھی ممکن نہیں ۔ شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کوپوراموقع ملنا چاہیے۔