میمو سکینڈل کے مرکزی کردار منصوراعجاز کے پاکستان نہ آنے سےلگتاہےکہ اس کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔ رحمان ملک

اسلام آباد سےجاری ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ حکومت نے منصور اعجاز کومکمل سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی اورواضح کیا تھاکہ آئی جی اسلام آباد ان کومکمل سیکورٹی دینگے اور ضرورت پر فوج بھی طلب کی جاسکتی ہے ، وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان نہ آنے اور بیرون ملک سے ہی بیان ریکارڈ کرانے کے اعلان سے لگتا ہے کہ منصوراعجاز کے جھوٹے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا ہے