الیکشن کمیشن کودرخواست کی ہے کہ ووٹرلسٹیں صیح ہونے پرانتخابات کرائے جائیں۔ چوہدری شجاعت حسین

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے قاف لیگ کے صدرکاکہناتھا کہ آج اجلاس کےدوران تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پایاگیا ان کاکہناتھا کہ سینٹ انتخابات کےحوالےسے پیپلزپارٹی سےکوئی بات نہیں ہورہی ،منصور اعجازکے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ میموگیٹ کے بارے میں انہوں نے پہلے ہی کہہ دیاتھا کچھ بھی نہیں ہوگا اورایساہوا،ان کاکہناتھا کہ منصوراعجازکے آنے یانہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا