پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ پچیس جنوری سے ابوظہبی میں کھیلاجائے گا۔دونوں ٹیمیں آج نیٹ پریکٹس کررہی ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ ابوظہبی میں پچیس جنوری سے شروع ہوگا۔ متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانی والی سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوایک روزہ میچ بھی ابوظہبی میں ہی کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین انیس سو چون سے اب تک اکہتر ٹیسٹ میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے پاکستان نے تیرہ جبکہ برطانوی ٹیم نے بائیس میں فتح حاصل کی جبکہ اڑتیس بے نتیجہ ہی ختم ہوئے۔