ہالی وڈ کی نئی فلم جون کارٹر رواں سال مارچ میں برطانیہ کےسینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

فلم جان کارٹرانیس سوبارہ ميں لکھے گئے ناول آپرنسسز آف مارس سے ماخوذ ہے جس ميں مريخ کی کہانی بيان کی گئی ہے۔فلم کا مرکزی کردارجان کارٹر ہے جو ايک جنگجوہے۔ وہ اپنی دنيا کو بلاؤں اورعجيب و غريب مخلوق سے بچاتا ہے۔اس دوران اسے کئی مشکل مراحل سے بھی گزرنا پڑتا ہے۔ليکن وہ اپنے ساتھوں کے ساتھ مل کران بلاؤں کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاتاہے،فلم کے مرکزی کرداروں میں اداکارمارک اسٹرانگ اور ڈامنينک ويسٹش شامل ہیں،فلم رواں برس نو مارچ کو برطانيہ ميں ريليزکی جائے گی۔