عدلیہ کیا کرے تمام ادارے حکومت کیساتھ ملے ہیں، اقتدارمیں آکر بیرون ملک اثاثے منجمد کرنے کا قانون بنائیں گے۔ عمران خان

لاہورمیں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتےہوئے عمران خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے میچ فکس کیاہواہے،جنکے پیسے ملک سے باہر ہونگے وہ مخلص کیسے ہو سکتے ہیں، بیرون ملک اثاثے منجمد کرنے کا قانون لائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ تمام ادارے حکومت کیساتھ ملے ہیں، بدعنوانی کی رقم نیب کی بجائے سپریم کورٹ وصول کررہی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم میں شعور آچکا ہے اب جلد تبدیلی آئے گی اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔ انھوں نےکہا کہ ہم ہمسایوں کیساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ کا واحد حل مذاکرات ہیں۔