پاک فوج نےسلالہ چیک پوسٹ پرامریکی حملےکی رپورٹ مستردکردی

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کےمطابق پاک فوج نے رپورٹ پراپنا جائزہ کام مکمل کرلیا ہے جس کے مطابق نیٹو حملے سے متعلق رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں،نیٹو کی تحقیقاتی رپورٹ کے کئی حصوں سے پاک فوج متفق نہیں،نیٹو افواج پاکستان کی چیک پوسٹ سے آگاہ تھیں امریکہ اورنیٹونے پاکستان کے ساتھ طے شدہ قواعدکی خلاف ورزی کی ،نیٹوفورسزکااختیارصرف افغانستان کے اندرہے،حملے کی دیگروجوہات میں امریکہ کاپیچیدہ چین آف کمانڈ بھی ہے امریکی حکام کی جانب سے سیلف ڈیفنس کی دلائل درست نہیں،آئی ایس پی آرکےمطابق نیٹونے پاکستانی سرحد کےاندربلااشتعال کارروائی کی،پاکستانی فوج کودوست فوج نہیں سمجھاگیا،چھبیس نومبرسے پہلے چیک پوسٹ سے ملحقہ گاؤں میں دوآپریشن کئے گئے،پاکستان کوواقعے پرموردالزام ٹھہراناقطعاً درست نہیں،آئی ایس پی آر کی جانب سے امریکہ نے سرحدی علاقوں میں دوران آپریشن طے شدہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ہے اورنیٹورپورٹ حقائق پرمبنی نہیں ہے امریکہ اورنیٹوفورسزکاآپریشن کی معلومات کاتبادلہ نہ کرنابھی سلالہ چیک پوسٹ پرحملہ کی ایک وجہ ہے ، ذمہ داری کے تعین کے مینڈیٹ کے بغیررپورٹ مکمل نہیں ہوسکتی پاک فوج نے سلالہ چیک پوسٹ پرحملے سے متعلق نیٹوکی رپورٹ مستردکردی ہے