منصور اعجازکے پاکستان آمد سے انکارکے بعد ان کے بیان کاحق منسوخ کیاجائے۔ حسین حقانی کی منصوراعجاز کیخلاف میموکمیشن میں درخواست

امریکہ کے لئے سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے اپنی درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ چونکہ منصور اعجازنے پاکستان آنے سے انکاکردیا ہے اوروہ میموکمیشن کے سامنے پیش ہونے کے حوالے سے حیلے بہانے سے کام لے رہے ہیں لہذا ان کا بیان ریکارڈ نہ کیا جائے اور ان کا بیان ریکارڈ کروانے کا حق منسوخ کردیا جائے۔