منصوراعجازسچے ہوتے تو پاکستان ضرورآتے، وہ جھوٹے آدمی ہیں، انہیں صدرجیسا پروٹوکول نہیں دے سکتے۔ رحمان ملک

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزیرداخلہ نے کہا کہ منصوراعجاز نے ملکی اداروں کے خلاف باتیں کی ہیں انہوں نے ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ منصوراعجاز پاکستان آنا چاہیں توحکومت انہیں روکے گی نہیں اوران کی سیکیورٹی کے انتظامات آئی جی اسلام آباد پولیس کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت عدالتی فیصلوں کا احترام کرتی ہے، منصوراعجاز کو صدر جیسا پروٹوکول فراہم نہیں کرسکتے۔ وہ اپنے اندرکے خوف کی وجہ سے پاکستان نہیں آئے۔ رحمان ملک نے کہا کہ منصوراعجاز نے بینظیرکی حکومت گرانے کی بھی کوشش کی تھی وہ پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔