فوج نے منصوراعجازکی سکیورٹی کیلئے ایک افسرمقررکردیا،اکرم شیخ کے جواب کاانتظارہے. اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق

اسلام آباد میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آف پاکستان کا کہنا تھا کہ منصور اعجاز کی سیکورٹی کے لئے فوج نے ایک افسر مقرر کر دیا وہ خود ہی پاکستان آنا نہیں چاہتے،اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ملک کی تمام سیکورٹی پولیس کےپاس ہے معلوم نہیں کہ منصور اعجاز کیسے مطمئن ہونگے مولوی انوارالحق نے کہا کہ منصور اعجاز کے تمام معاملات کمیشن میں طے پا گئے تھے،کمیش کی ہدایت کے مطابق تمام انتطامات مکمل ہیں،مولوی اٹارنی جنرل نے کہا کہ منصور اعجاز کے ویڈیو کانفرنس کا فیصلہ کمیشن طے کریگا،ضرورت پڑنے پر منصور اعجازکومکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی،انکا کہنا تھا کہ فوج نے منصوراعجازکی سکیورٹی کیلئے ایک افسرمقررکردیا،اکرم شیخ کے جواب کاانتظارہے وہم کاعلاج توحکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا