یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے سے چھ روپے پینتالیس پیسے فی لیٹراضافے کا امکان ہے ۔

وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے حکام کے مطابق آبنائے ہرمز سے متعلق امریکہ اورایران کے بیانات کے باعث عرب گلف مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث یکم فروری سے پٹرول پانچ روپے پچہتر پیسے،ہائی آکٹین چھ روپے پینتالیس پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل تین روپے تیرہ پیسے،لائیٹ ڈیزل تین روپے ستاسی پیسے اور مٹی کا تیل دو روپے اٹھانوے فی لیٹر مہنگا ہونیکا امکان ہے۔حکام کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ایک اعشاریہ دو فیصد کمی ہوئی ہے،جس کے نتیجے میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوں گی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی تعین ستائیس جنوری کو ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن منظورہونے کے بعد ہوگا۔