کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں ایک سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازدوسوپوائنٹس کی تیزی سے ہوااور انڈیکس ٹریڈنگ کے آغاز پرہی بارہ ہزارپوائنٹس کی سطح عبورکرنے میں کامیاب رہا۔ڈی جی خان سیمنٹ، نیشنل بینک، اٹک ریفائنری، اینگرواورنشاط ملزسمیت کئی کمپنیوں کے شئیرز کی قیمت ایک روزکی بلندترین سطح پررہی۔تمام سیکٹرزکی زیادہ ترکمنیوں میں گرین نمبرز نے مارکیٹ کی تیزی کو اختتام تک برقرار رکھا۔کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس دوسو تریسٹھ پوائنٹس اضافے کے بعد بارہ ہزاراڑتیس پوائنٹس پربند ہوا۔ دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی رہی۔ ایل ایس پچیس انڈیکس ایک سو چوبیس پوائنٹ اضافے کے ساتھ تین ہزار ایک سو چوالیس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں ایک سو تین کمپنیوں کے چونتیس لاکھ بارہ ہزار نو سو ساٹھ حصص کا کاروبار ہوا۔ انچاس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ دو کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ باون کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔