کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضی جتوئی کے گھر چھاپہ مار کر ان دو محافظوں کو حراست میں لے لیا

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز سیون میں وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار غلام مرتضی جتوئی کے گھر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران وفاقی وزیر کے دو محافظوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چھاپے کے وقت وفاقی وزیرغلام مرتضی جتوئی گھر پرموجود نہیں تھے۔ حراست میں لیے گئے محافظوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ مقامی پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔