سلوندر سنگھ کی سرکاری گاڑی پٹھان کوٹ حملے سے 1 دن قبل چھینی گئی تھی

سلوندر سنگھ کی سرکاری گاڑی پٹھان کوٹ حملے سے ایک دن قبل چھینی گئی تھی،،بھارتی میڈیا کے مطابق دہشت گرد اسی گاڑی پر چڑھ کر پٹھان کوٹ ایئر بیس تک پہنچے اور وہاں حملہ کیا ،،آپریشن ابھی مکمل بھی نہیں ہواتھا کہ بھارتی میڈیا اور تفتیشی اداروں نے سلوندر سنگھ پر شک کا اظہار کیا ،،سلوندر کو حراست میں لے لیا گیا ،،اس کی ہر طرح سے سکروٹنی کی گئی ،،ڈی این اے سے لے کر سچ اور جھوٹ میں تمیز کرنیوالی مشین تک پر سلوندر سنگھ کو پرکھا گیا ،،سلوندر سنگھ کی انکوائری ایک ہفتہ قبل مکمل ہو چکی تھی جس کی رپورٹ آج جاری کر دی گئی ،،رپورٹ میں سلوندر سنگھ کو تمام الزامات اور شکوک شبہات سے بالاتر قرار دے کر بری الذمہ کر دیا گیا ہے ،،لیکن حیرت انگیز طور پر رپورٹ میں یہ سفارش کی گئی ہے کہ سلوندر سنگھ کی کسی بھی ایسے علاقے میں پوسٹنگ نہ کی جائے جہاں بھارت کی حساس تنصیبات ہوں