چین نے شین ڈونگ صوبے کی کان کان تلے دبے مزدوروں کو نکالنے کیلیے ایک کیپسول تیار کیا ہے جو ایک ماہ سے زمین میں دبے ان مزدوروں کو بحفاظت باہر لا سکے گا

شین ڈونگ میں ایک ماہ قبل کوئلے کی کان میں کئی سو مزدور دب گئے تھے ،،ریسکیو کا عمل جاری رہا کچھ مزدور لوں کو بچا لیا گیا لیکن تمام مزدوروں کو باہر نہ نکالا جا سکا ،،چینی حکام نے ان مزدوروں کو زندہ رکھنے کیلیے انہیں کھانا اور روشنی فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھیں اورا سی دوران ایک ایسا کیپسول بھی بنالیا جو انتہائی سخت اور دشوار گزار کان میں سے گزر کر نیچے مزدوروں تک پہنچے گا اور انہیں بحفاظت باہر نکال لائے گا ،اس کیپسول میں ایک وقت میں چار افراد سوار ہو سکتے ہیں ،،یوں یہ کیپسول نہ صرف کان میں پھنسے مزدوروں کی جان بچائے گا بلکہ مستقبل کیلیے کان کنی کو آسان بھی کر دے گا