آئندہ 48 گھنٹوں میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں بھی بادل جم کر برسیں گے۔
بلوچستان میں بارش برسانےوالا نیا سسٹم داخل ہوگیا، وادی کوئٹہ میں بارش کے ساتھ ہلکی برفباری سے موسم مزید سرد ہو گیا، چمن شہر اور مضافات میں موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا، کوئٹہ اورگردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، اگلے تین دن تک بادل خوب جم کر برسیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بادل سندھ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیں گے، کراچی والے پھر تیار ہو جائیں، اب کے بار بادل پہلے سے زیادہ برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، گزشتہ ہونے والی بارشوں کے بعد انتظامیہ کے ناقص انتظامات کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بھی اکثر مقامات پر بارش ہو گی جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔