مسلم لیگ ن کے درباریوں کو آئینہ دکھایا تو وہ آپے سے باہرہوگئے,تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے اپنے ردعمل میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے درباریوں کو آئینہ دکھایا تو وہ آپے سے باہرہوگئے،ان کے لہجوں سے شرمندگی، مایوسی اور شکست جھلک رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ جس ٹریک ریکارڈکی بات خواجہ سعد رفیق کر رہے ہیں نواز شریف اسے قوم کے سامنے لانے سے خوفزدہ ہیں، سچ تو یہ ہے کہ کرپشن، جھوٹ، چوری، پاناما لیکس نواز شریف کے ٹریک ریکارڈ کے سنہری پہلو ہیں اور پوری حکومت نوازشریف کی چوری بچانے کیلئے کوشاں ہے