ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو سکیورٹی خدشات لاحق ہیں,حساس اداروں کا محکمہ داخلہ سندھ کو خط

حساس اداروں نے محکمہ داخلہ سندھ کو ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت، اور، میئر کراچی وسیم اختر کی حفاظت کا مراسلہ جاری کر دیا, خط میں بتایا گیا کہ عسکریت پسند، سکیورٹی اداروں کو بدنام اور کراچی کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں, عسکریت پسندوں نے غیرملکی نیٹ ورک کو امن دشمن کارروائیوں کا کام سونپ دیا, خط میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم لندن، ساؤتھ افریقہ کی عسکریت پسند ٹیم کے ذریعے وسیم اختر پر حملہ کر سکتی ہے, حساس اداروں نے سکیورٹی خدشات پر مبنی ایک خط میئر کراچی کو بھی بھیجا، جس میں وسیم اختر کو مناسب حفاظتی اقدامات کا مشورہ دیا گیا, خط میں میئر کراچی سے محدود نقل و حرکت کی درخواست کی گئی, وسیم اختر نے کمشنر کراچی کو سکیورٹی تحفظات سے آگاہ کر دیا, ٹیلی فونک رابطے میں وسیم اختر نے کمشنر کراچی کو بتایا کہ سکیورٹی کے لئے صرف ایک پولیس موبائل دی گئی ہے تو ناکافی ہے