فلپائن میں آتش فشاں لاوا اگلنے لگا جس کے بعد ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا
فلپائن کے صوبے آل بے کے شہر لے گازپے میں پھٹنے والے آتش فشاں مایون سے لاوے کی وجہ سے ہزاروں ا فراد کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے ۔یہ آتش فشاں پہاڑ گزشتہ پانچ سو سالوں میں پاچس سے زائد بار پھٹ چکا ہے اور اب ایک بار پھر سے ایکٹیو ہو گیا ہے۔ پہاڑ سے خارج ہونے والا دھواں اور راکھ اس پہاڑ کی چوٹی سے آسمان تک کئی میل بلندی تک جا رہا ہے۔،،راکھ اور دھویں نے قریبی علاقے کو مکمل طو رپر ڈھک لیا ہے جبکہ ماہرین اس پہاڑ کی مسلسل نگرانی اور علامات کا بغور معائنہ کر رہے ہیں اور لوگوں کو تیزی سے علاقہ خالی کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہے