امریکہ اپنے سب سے قیمتی اتحادی اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے:مائیک پنس
امریکی نائب صدر مائیک پنس سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئے،، اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران امریکی نائب صدر نے دو ہزار انیس کے آخر تک امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس میں منتقل کرنے کا اعلان کیا،، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کے دارالحکومت بیت المقدس میں کھڑا ہونا ان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے،، اسرائیل آمدکا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ امریکہ اپنے سب سے اہم اور قیمتی اتحادی اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے،، دوسری جانب فلسطین کے صدر محمود عباس نے برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی،، اس موقع پر یورپی یونین کی جانب سے ایک بار پھر ٹرمپ کے فیصلے کی بھرپور مخالفت کی گئی،، یورپی یونین نے یقین دلایا کہ مشرقی بیت المقدس پر صرف اور صرف فلسطین کا حق ہے ،، اور یورپی یونین اسے فلسطین کا دارالحکومت سمجھتی ہے ۔۔۔