وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے حکم پر دونوں طلبہ گروپوں کے 35افراد کیخلاف کارروائی کاآغازکردیا،
وائس چانسلر جامعہ پنجاب ڈاکٹر ذکریا ذاکر کے حکم پر تصادم میں ملوث دونوں طلباء گروپوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے، ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق ابتدائی طور پر 35 افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، انتظامیہ نے متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان کو 35 طلباء کو فوری طور پر معطل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے، واقعے میں ملوث مذکورہ طلباء کو فوری طور پر معطل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائےگا، ترجمان کا کہنا ہے یونیورسٹی انتظامیہ واقعے میں ملوث طلباء کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرے گی۔