شریف خاندان کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،
سابق وزیراعظم نواز شریف چودھویں بار احتساب عدالت میں پیشی کیلئے لاہور سے خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے، ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھیںائیرپورٹ پر لیگی رہنماؤں نے نواز شریف کا استقبال کیا، انہیں سخت سیکیورٹی میں پنجاب ہاؤس لایا گیا، جہاں انہوں نے لیگی رہنماؤں سے ملاقات کی اور کیس کے حوالے سے مشاورت بھی کی، کچھ دیر قیام کے بعد نواز شریف قافلے کی صورت میں احتساب عدالت پہنچے،،، جہاں موجود کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا، پیشی کے موقع پر سماعت میں وقفے کے دوران صحافی جب عدالت سے باہر نکلنے لگے تو میاں نواز شریف نے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان کو مخاطب کیا ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر عدالتی کاروائی کے حقائق نہیں چلتے، کچھ نظر نہیں آتا، میڈیا پر چلایا کریں کہ عدالت میں کیا ہوتا ہے،سماعت ملتوی ہونے پر نواز شریف میڈیا سے گفتگو کئے بغیر ہی واپس پنجاب ہاؤس روانہ ہو گئے، شریف خاندان کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔۔۔غیر متعلقہ افراد کو عدالت کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔