سستی روٹی اور میٹرو بس سروس آشیانہ ہاﺅ سنگ سکیم سے بھی بڑے کرپشن کے منصوبے ہیں:عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سستی روٹی اور میٹرو بس سروس آشیانہ ہاﺅ سنگ سکیم سے بھی بڑے کرپشن کے منصوبے ہیں.خاص طور پر اورنج لائن منصوبہ جس کے معاہدے کو چھپا کر رکھا گیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آشیانہ کرپشن ہاﺅسنگ اسکیم تو شروعات ہے. سستی روٹی اور میٹرو اس سے بھی بڑے کرپشن کے منصوبے ہیں خاص طور پر اورنج لائن منصوبہ جس کے معاہدے کو چھپا کر رکھا گیا.