انتخابات کی گارنٹی دینا کسی اور ادارے کا کام نہیں;شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انتخابات کی گارنٹی دینا کسی اور ادارے کا کام نہیں،، ہم ایک سیکنڈ پہلے بھی حکومت نہیں چھوڑیں گے،، آج بھی پاکستان میں عدلیہ اور میڈیا آزاد نہیں،، جج کی تعیناتی سے پہلے اس کے کردار اور کاموں کا بھی پتا ہونا چاہیے،، کمزور شخص کو جج لگائیں گے تو بھگتنا بھی پڑتا ہے ،، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں طے ہوچکاہے کہ انتخابات بروقت ہونے چاہئیں، میں بھی کہہ رہا ہوں کہ انتخابات جولائی میں ہی ہوں گے ،، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی سیاسی مہم کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف ہی آئندہ انتخابات کی مہم لیڈ کریں گے،،
اس سے قبل وزیراعظم نے برطانوی ادارے کو بھی انٹرویو دیا جس میں وزیراعظم نے امریکہ کو خبردارکردیا کہ اگر پاکستان کی امداد روکی گئی تو دہشت گردوں سے لڑنے سے متعلق پاکستان کی صلاحیت بری طرح متاثرہوگی،، اور پھر ان دہشت گردوں سے اکیلے امریکہ کو لڑنا پڑے گا،، ٹرمپ نے جس لہجے میں بات کی وہ ناقابل قبول ہے،،