نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی،ریاست سے زیادتی نہ کی جائے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ ہم کیسز کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، وہ جدھر بھی جائیں گے ان پر اسی طرح پھول نچھاور ہوتے رہیں گے ، انہوں نے کپتان اور طاہر القادری کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا، کہا کہ نان ٹیکس پیڈ مولوی بغیرڈیوٹی آجاتے ہیں، مریدین یہ کہتے ہوئے مولوی صاحب سے بغاوت کرگئے کہ کہ پیرنیوں کوبھگانے والا بندہ آپ کیساتھ ہوگا توہم نہیں آئیں گے,کیپٹن صفدرنے کہا کہ بلوچستان میں عدم اعتماد ہوگیا، گلگت بلتستان میں کوششیں ہورہی ہیں ، مظفر آباد کو کمزور کیا جارہا ہے, نادران تاریخ سے سبق سیکھیں، انکا کہنا تھا کہ ریاست آگے جارہی ہے، ریاست سے زیادتی نہ کرو، بائیس کروڑ عوام یہ سمجھ چکی ہے کہ ہماری ووٹ ریاست کو مضبوط کرے گا