معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ جمہوریت کوچلنے دیا جائے, وزیرمملکت برائے خزانہ رانا افضل
اسلام آباد میں معاشی تھینک ٹینک کی تقریب سے خطاب میں وزیرمملکت رانا افضل نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تومعیشت اورتوانائی کا شعبہ تباہ حالی کا شکارتھا۔سرمایہ کارپاکستان میں آنے کوتیارنہیں تھے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے معاشی جنگ لڑی۔دہشتگردوں کی کمرتوڑی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی لہرختم ہونے کوہے یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کارپاکستان کارخ کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک سے سرمایہ کاری نظرآرہی ہے۔پاکستان کی بہترمعیشت کی تصدیق آئی ایم ایف نے بھی کی ہے۔رانا افضل نے کہا کہ دوہزاراٹھارہ انیس میں معیشت مزید مستحکم اور مضبوط ہوگی جبکہ مستقبل میں پاکستان میں سستی بجلی پیدا کی جائے گی