چیئرمین نیب نے اپنے دورمیں منظورکیے گئے تینتالیس مقدمات کی پیشرفت پرعدم اطمینان کا اظہارکردیا
چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،،،اجلاس میں پاناما اوربریٹش ورجن آئی لینڈ میں قائم 435 آف شورکمپنیوں سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نیب نے اداروں کی جانب سے ریکارڈ کی فراہمی میں سستی پراظہاربرہمی کیا۔چئیرمین نیب نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹی سے تعلق ہے نہ انتقام پریقین رکھتے ہیں۔انصاف ہوتا نظرآنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ہرشخص نیب کی طرف دیکھ رہا ہے۔انکوائریاں طے شدہ وقت پرمکمل کی جائیں۔چیئرمین نیب نے ملتان میٹروبس منصوبے اور56کمپنیوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی