کراچی،سپریم کورٹ نے رہائشی عمارتوں کے کمرشل استعمال پر پابندی عائد کر دی
سپریم کورٹ نے کراچی میں رہائشی عمارتوں کے کاروباری مقاصد کیلئے استعما ل پر پابندی عائد کردی ہے۔آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل عدالت عظمیٰ کے دو رکنی بنچ نے شہر میں غیر قانونی شادی ہالوں ، شاپنگ مالز اور پلازوں کی تعمیر کے مقدمے کی سماعت کی۔عدالت نے گزشتہ تیس سے چالیس سال میں شہر میں تعمیر ہونے والے شادی ہالوں، شاپنگ مالز اور پلازوں کی تفصیلات طلب کیں۔سپریم کورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا اور اسے اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔