بدعنوانی اور منی لانڈترنگ کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے جسے اس کے منتقی انجام تک پہنچایا جائیگا: وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے پاکستان میں کاروبار میں آسانی یقینی بنانے کیلئے اور غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے ٹیکسوں میں کمی کی ہے۔ منگل کے روز دوحہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے مختلف ٹیکسوں کی تعداد 36سے کم کر کے 16کردی گئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں بہت زیادہ مواقع موجود ہیںاور اس سے اربوں ڈالر کمائے جاسکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت گزشتہ حکمرانوں کی طرف سے ورثے میں ملنے والے تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے ٹھوس کوششیں کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی پاکستان کا عظیم سرمایہ ہے اور وہ اپنے مادروطن کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ وہ بدعنوانی اور منی لانڈترنگ کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے جسے اس کے منتقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کی پانچ ماہ کے دورے حکومت کے دوران اب تک بدعنوانی کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا ہے۔