وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر منی بجٹ اور معاشی اصلاحاتی پیکج پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔جس کے بعد منی بجٹ اور معاشی اصلاحاتی پیکج کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کابینہ کو ٹیکس تجاویز اور مراعات پر بریفنگ دیں گے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمانی پارٹی کو بھی منی بجٹ پر اعتماد میں لیا جائے گا۔منی بجٹ میں پر تعیش اشیاء کی درآمد پر ڈیوٹی بڑھائی جائے گی جبکہ زراعت، صنعتی اور ہاؤسنگ سیکٹر کیلئے مراعات کا اعلان متوقع ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔