یورپی پارلیمنٹ کے ممبران نے پاکستان میں پاک ترک انٹرنیشنل اسکولوں کی بندش کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ہے
یورپی پارلیمنٹ کے ممبران کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاک ترک اسکولوں کی بندش پر پابندی کا فیصلہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے کیا ہے جس پر تحفظات ہیں۔ پاک ترک اسکولوں کی تنظیم کو دہشتگرد تنظیموں میں شامل کیا گیا۔ خدشہ ہے کہ ترک حکام اس فیصلے کی پشت پر ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ پاکستان میں عدالتی نظام پر سوالات اٹھاتا ہے، عدالتی فیصلے کے بعد سے اسکولوں کا اسٹاف شدید دباؤ میں ہے۔ اسٹاف کو دہشتگرد تنظیم کا حصہ قرار دیئے جانے کے فیصلے پر شدید تحفظات ہیں۔یورپی پارلیمنٹ کے ممبران نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک ترک اسکولوں کیلئے محفوظ ماحول مہیا کیا جائے۔