بلے بازی میں ہم نے اچھا آغاز نہیں کیا جس کے باعث شکست ہوئی: سرفراز احمد

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شکست کے بعد کپتان سرفراز احمد نے بیٹنگ میں ناکامی کو شکست کی وجہ قرار دے دی۔ سرفراز احمد نے کہا کہ میچ میں حسن علی نے شاندار اننگز کھیلی، پانچ آؤٹ کرنے کے بعد امید تھی کہ میچ جیت سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے بہت اچھا کھیل پیش کیا، جیت کے لیے اچھا کھیل کا مظاہرہ کرنا بہت ضروری ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔