پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی افتتاحی تقریب اور دبئی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کردی گئیں۔

کستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب چودہ فروری کو رات آٹھ بجے دبئی میں ہوگی، جس کے لیے ٹکٹیں فروخت لیے پیش کردی گئیں۔ پاکستان سپر لیگ کی سپر ڈوپر افتتاحی تقریب کی ٹکٹوں کی قیمت بیس درہم سے دو سو نوے درہم تک رکھی گئی ہے، دبئی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹ بھی آن لائن خریدے جاسکتے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹس ’کیو ٹکٹ ڈاٹ کام‘ پر دستیاب ہی۔ پاکستان سپر لیگ کی ستاروں سے سجی افتتاحی تقریب چودہ فروری کو رات آٹھ بجے دبئی میں ہوگی۔